
یو این یوکرین کو نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، روس
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریاز خاروا نے کہا کہ یوکرین نے کُرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔
ترجمان ماریاز خاروا نے کہا کہ یوکرین نے اگر کارروائی کی تو روس نہ صرف سخت فوجی بلکہ ملٹری ٹیکٹیکل جوابی اقدامات پر مجبور ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس اشتعال انگیزی کی مذمت کرے اور نیوکلیئر سیفٹی سے متعلق امور کی خلاف ورزی روکے۔
روسی وزارت دفاع کی ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا، اقوام متحدہ کیف کو روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News