Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار کون ہیں؟

Now Reading:

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار کون ہیں؟
اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار کون ہیں؟

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار کون ہیں؟

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے یحیٰ سنوار کو نیا سیاسی سربراہ مقرر کیا ہے۔

یحیٰ سنوار 19 اکتوبر 1962 کو غزہ کے خان یونس کیمپ میں پیدا ہوئے جب کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کہلائے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم خان یونس میں ہی حاصل کی جس کے بعد غزہ کی اسلامک یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور وہی 5 سال تک اسٹوڈنٹ کونسل میں خدمات انجام دیں جب کہ اس دوران انہیں وائس چیئرمین اور چیئرمین بھی مقرر کیا گیا۔

ان کا شمار حماس کی مزاحمتی تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے، 2011 میں طویل عرصے جیل میں گزارنے کے بعد انہوں نے 49 سال کی عمر میں شادی کی۔

امریکہ نے 2015 میں ان کا نام بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا، 13 فروری 2017 کو انہیں اسماعیل ہنیہ کی جگہ غزہ پٹی کا سیاسی سربراہ مقرر کیا تھا اور بعد ازاں انہیں غزہ پٹی میں حماس کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔

Advertisement

کئی بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یحیٰ سنوار کے حماس میں آنے سے مزاحتمی تنظٰیم کے سیاسی و عسکری ونگ میں اندرونی رسہ کشی ختم ہوگئی۔

مئی 2021 میں ان کے گھر پر اسرائیل نے بمباری کی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملے کے بعد بھی وہ کئی مرتبہ عوامی مقامات پر دیکھے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر