
کاملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا
امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن آخری روز امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی قبول کرلی ہے۔
کاملا ہیرس نے کہا کہ امریکہ اورعوام سےمحبت میری پرورش میں شامل تھی۔ امریکہ اورعوام میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے، اگرمیں صدربن گئی تو ہم مزیدمظبوط ہوں گے۔ امریکی آزادی کیلئےہمیشہ جدوجہدکروں گی۔
انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ بہت سےمعاملات میں غیرسنجیدہ انسان ہیں۔ ٹرمپ کےدوبارہ وائٹ ہاؤس آنےکےنتائج سنگین ہوں گے۔ٹرمپ امریکہ کوماضی میں لےجانا چاہتےہیں مگرامریکہ پیچھےنہیں جائے گا۔
امریکی صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کادورافراتفری سےبھرپورتھا۔ٹرمپ نےگزشتہ الیکشن کےبعدجوکچھ کیااس سےبھی بدترہوسکتاہے۔ ٹرمپ نےمسلح ہجوم کوکیپیٹل ہل بھیجاتھا۔
کاملا ہیرس نے کہا کہ بطورصدرتمام امریکیوں کوہماری اعلیٰ ترین امنگوں کےگردمتحدکروں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News