امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچیں گے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچیں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ بلنکن جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تک سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دوحہ مذاکرات میں فریقین اس بات پر متفق تھے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تجاویز فریقین کے درمیان خلاء کو کم کریں گی۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
