
ایران حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، برطانوی وزیر اعظم
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30 منٹ تک بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے رابطے سے قبل امریکی صدر اور یورپین اتحادی ممالک کے رہنماؤں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News