Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچادی، 141 افراد جاں بحق

Now Reading:

سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچادی، 141 افراد جاں بحق
طوفان 'ویفا' ویتنام سے ٹکرا گیا، فلپائن میں سیلاب سے 5 ہلاکتیں، ہزاروں بے گھر

سمندری طوفان یاگی نے ویتنام میں تباہی مچادی، 141 افراد جان گنوابیٹھے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   ایشیا میں رواں سال کے سب سے طاقتور سمندری طوفان یاگی کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔

مقامی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ طوفان کی زد میں آکر 141 افراد ہلاک اور 750 زخمی  جبکہ 59 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سمندری طوفان یاگی سے ویتنام میں زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے ہوئیں۔

شمالی ویتنام میں طوفان کے بعد تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

Advertisement

ویتنام کے ساحلی علاقوں سے تقریباً 50 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

طوفان یاگی شمالی ویتنام کا 30 سال میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان ہے، جو فلپائن اور چین میں تباہی مچانے کے بعد ہفتے کے روز ویتنام سے ٹکرایا تھا۔

سمندری طوفان یاگی سے چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر