Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبنان پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی شہرت میں اضافہ، سروے رپورٹ

Now Reading:

لبنان پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی شہرت میں اضافہ، سروے رپورٹ
لبنان پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی شہرت میں اضافہ، سروے رپورٹ

لبنان پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی شہرت میں اضافہ، سروے رپورٹ

سروے رپورٹ کے مطابق لبنان پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی پارٹی کی شہرت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی جانب سے کروائے سروے میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ لبنان پر حملے نے نیتن یاہو کی پارٹی لیکوڈ کی شہرت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق اگر انتخابات کا انعقاد موجودہ وقت میں ہوتا ہے تو نیتن یاہو کی پارٹی لیکوڈ 25 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں لیکوڈ کی حریف پارٹی نیشنل یونیٹی صرف 19 نشستیں ہی حاصل کرسکے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لیکوڈ کو اس طرح کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جب کہ تازہ ترین کارروائی میں 25 لبنانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے ساتھ اپنی فوج کو تعینات کردیا ہے جب کہ اسرائیل کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے اپنی فوج کو ممکنہ زمینی حملہ کرنے کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر