
ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 51 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ایران میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبہ خراسان میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا، تاہم دھماکے کے وقت کان میں 69 کارکن موجود تھے جن میں سے 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News