Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جب کہ حملے کے باعث متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بیروت حملے میں حسن نصر اللہ جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے بھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی اور شام و لبنان میں القدس فورس کے کمانڈر عباس نیلفوروشن بھی اس حملے میں جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ حسن نصر اللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ سامنے آٰیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی بیروت پر بمباری کے نتیجے میں 6 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ اسرائیل نے اس حملے میں جدید بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، یہ مہلک بم 2 ہزار 2 سو کلو تک وزنی ہوتے ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حسن نصراللہ بیروت میں 6 عمارتوں کے نیچے بنکر میں موجود تھے، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی طویل عرصے سے کی گئی تھی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے تاحال اسرائیلی فوج کے دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ حسن نصراللہ سے قریبی ذرائع کا گزشتہ روز سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی حکام کے مطابق لبنان میں پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 700 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر