
مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کا خطرہ موجودہے، امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کا خطرہ موجودہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کے خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
جو بائیڈن نے کہا کہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےمؤقف کےبرعکس دوریاستی حل کاحامی ہوں، تصفیہ ہوجائے تو پورے خطے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ اورلبنان میں جنگ بندی ہوجائےپھرمغربی کنارےکی طرف متوجہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News