کابل میں خودکش دھماکہ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی
کابل میں خودکش دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا ۔جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
