 
                                                      فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نئی نشست مل گئی
فلسطین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کے درمیان نشست حاصل کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقبل رکن نہ ہونے کے باوجود یہ نشست حاصل ہوگئی ہے جب کہ فلسطین کو مستقل رکنیت کے لیے جنرل اسمبلی کے ووٹ کے ساتھ ساتھ مستقل رکن کی سفارش کی بھی ضرورت ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں اجلاس گذشتہ روز شروع ہوا تو فلسطین کو اپنی تجاویز اور ترامیم پیش کرنے کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کے درمیان بیٹھنے کا کہا گیا۔
جنرل اسمبلی کی جانب سے ایک قرار داد کے ذریعے فسلطینی وفد کو بعض نئے حقوق دیے گئے ہیں تاہم فلسطین کو ابھی ووٹ دینے یا سلامتی کونسل کا رکن بننے کا حق حاصل نہیں۔
خیال رہے کہ مئی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی بھاری اکثریت نے فلسطین کو مستقل رکن کا حقدار ٹھہرایا تھا تاہم امریکہ نے اس کی مخالفت کردی تھی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں فلسطینی ایلچی ریاض منصور نے سری لنکا اور سوڈان کے درمیان ریاست فلسطین والے نشان کی نشست سنبھال لی ہے۔
اس موقع پر مصری سفیر اسامہ محمود عبدالخالق نے کہا ’’یہ محض ضابطے کی کارروائی نہیں، یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے‘‘۔
واضح رہے کہ اس قرارداد کی مخالفت کرتے اسرائیل نے مذمت کی ہے، اسرائیل کے نائب سفیر نے اس اقدام کا حماس کے لیے انعام قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 