Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے میں بڑھتے تنازعات پر عالمی برادری سخت موقف اختیار کرے، سعودی وزیر خارجہ

Now Reading:

خطے میں بڑھتے تنازعات پر عالمی برادری سخت موقف اختیار کرے، سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ

خطے میں بڑھتے تنازعات پر عالمی برادری سخت موقف اختیار کرے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جاری خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، اقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹھوس حقیقت میں بدلنے کی ہر ممکنہ کوششوں کا خواہش مند ہے۔

غزہ پٹی میں انسانی المیے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی کمیٹی کی جانب سے ٹھوس اقدامات کرنے اور فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دلوانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مملکت کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی 5 ارب ڈالر کی امداد کا ذکر کیا اور کہا کہ مملکت اقوام متحدہ کی ایجنسی کی سپورٹ جاری رکھے گی تاکہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے کام کرسکے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت کو سلامتی اور قیام امن کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاری خلاف ورزیوں پر کسی قسم کی روک تھام یا سزا نہ دینے سے مزید ترغیب ملتی ہے جس سے کسی بھی صورت قیام امن کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

Advertisement

اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے مسئلہ فلسطین کے مستقل اور طویل المدتی حل کے لیے پرامن کوششوں کے حوالے سے عالمی اداروں کے کردار کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر