لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکی صدر
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور لبنان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بریفنگ دی ہے۔
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میری ٹیم اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس آنے کا موقع ملے۔
واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 492 ہوگئی جبکہ 1645 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
