روس کا یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 51 افراد ہلاک
روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے میں 51 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس میں 51 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہوئے۔
روس کی جانب سے فوجی انسٹیٹیوٹ پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
