Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

Now Reading:

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی
جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

جرمنی نے عدالتی کیسز کے دباؤ پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کی منظوری روک دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے عدالتی کیسز کے دباؤ پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کی منظوری روک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کے سرکاری حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی کیسز اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے لائسنس کی منظوری کا کام روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی سے ایسی برآمدات انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں تاہم یہ رپورٹ شائع ہونے کے بعد حکومتی ترجمان کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ’’اسرائیل کے خلاف جرمن ہتھیاروں کی برآمد کا بائیکاٹ نہیں‘‘۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جرمنی نے اسرائیل کو 326.5 ملین ڈالرز مالیت کے ہتھیاروں کی منظوری دی تھی جس میں فوجی سازوسامان اور جنگی ہتھیار شامل تھے جوکہ 2022 کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔

Advertisement

تاہم اس سال برآمدات کی منظوری میں کمی دیکھنے کو ملی اور جرمنی کی جانب سے اسرائیل کے لیے جنوری تا اگست 14.5 ملین یورو مالیت کے ہتھیاروں کی منظوری دی گئی جن میں جنگی قسم کے ہتھیاروں کی قیمت صرف 32 ہزار 449 یورو تھی۔

حکومت میں اختلاف

اس سارے معاملے پر جرمن حکومت میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے، جرمن چانسلر کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کی جارہی ہے جب کہ گرینز کی زیر قیادت معیشت اور وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یورپ بھر میں قانونی چیلنجوں نے اسرائیل کے دوسرے اتحادیوں کو بھی ہتھیاروں کی برآمدات کو روکنے یا معطل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

برطانیہ نے رواں ماہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے 350 لائسنسوں میں سے 30 کو معطل کردیا تھا۔

علاوہ ازیں فروری میں ڈچ عدالت نے نیدرلینڈز کو حکم دیا تھا کہ اسرائیل کو F-35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی تمام برآمدات روک دی جائیں کیونکہ غزہ میں شہری اہداف پر حملوں میں ان کے استعمال کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر