Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ میں جوبائیڈن کی تقریر سے مایوسی ہوئی، لبنانی وزیر خارجہ

Now Reading:

اقوام متحدہ میں جوبائیڈن کی تقریر سے مایوسی ہوئی، لبنانی وزیر خارجہ
اقوام متحدہ میں جوبائیڈن کی تقریر سے مایوسی ہوئی، لبنانی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ میں جوبائیڈن کی تقریر سے مایوسی ہوئی، لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں بائیڈن کی تقریرامید افزاء نہ تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزاء نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیان سے مایوسی کے باوجود بھی پر امید ہوں کہ امریکہ واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورت حال بدل سکتا ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری نجات کت لئے امریکہ کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کرسکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکہ کی مدد درکار ہے۔

عبداللہ بو حبیب کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں لبنان میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 569 سے متجاوز کرگئی ہے اور 18 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے ہیں جب کہ لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لئے سیکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ داغے ہیں، حزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر