
لبنان؛ تمام پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد
بیروت: لبنانی حکومت نے تمام پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں پیجز اور ر واکی ٹاکی دھماکوں کے بعد ہوا بازی کے ڈائریکٹر نے مسافروں کو طیارے میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے اور اگلے احکام تک نافذالعمل رہے گا تاہم ایئرپورٹ سیکیورٹی ایسی کسی بھی ڈیوائس کو ضبط کرلے گی۔
خیال رہے کہ منگل کے روز لبنان میں پیجر دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں 226 کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز واکی ٹاکی دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق اور 708 زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد لبنان میں دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News