
برطانیہ کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کا مطالبہ
لندن: برطانیہ نے لبنان میں فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے لبنان اور اسرائیل میں راکٹ اور فضائی حملوں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ لبنان میں شہریوں کی ہلاکت پر گہری تشویش ہے جب کہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ممالک کو فائر بندی کی دعوت دے دی ہے۔
خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 558 افراد جاں بحق اور 1645 زخمی ہوچکے ہیں۔
لبنان کی وزرات صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 35 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں جب کہ بیروت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر 200 کے قریب راکٹ داغے ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے شمالی علاقے کی اسرائیلی فوجی چوکیوں اور حیفہ شہر میں رافیل ڈیفنس انڈسٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News