اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمایت حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو امریکی عسکری و سیاسی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی مظالم کے ہر پہلو میں ملوث ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ بیروت حملےمیں اسرائیل نےامریکی ساختہ بم استعمال کیے، پانچ ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم امریکہ نے اسرائیل کو تحفے میں دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کو کھلی جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ سیکیورٹی کونسل نے اسرائیل کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کے قتل عام کے سفاک منصوبے کو روکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
