Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فورسز کا حوثیوں کے 2 میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

امریکی فورسز کا حوثیوں کے 2 میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی فورسز کا حوثیوں کے 2 میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی فورسز کا حوثیوں کے 2 میزائل سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی فورسز نے حوثیوں باغیوں کے 2 میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے یمن کے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 2 میزائل سسٹمز پر کامیاب حملہ کیا تاہم حملے کی جگہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ باغی گروپ حوثیوں نے پاناما کے جھنڈے والے ایم وی بلیو لگون اور سعودی ملکیت والے ایم وی امجد جہاز پر 2 بیلسٹک میزائل اور 1 ڈرون داغا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حاثیوں نے خام تیل سے بھرے جہازوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ یہ حوثیوں کا گروپ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب حوثی گروپ کی جانب سے اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس سے قبل ایک بیان میں حوثی گروپ نے بلیو لگون آئل ٹینکر پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران کا حمایت یافتہ حوثی گروپ گذشتہ سال نومبر سے فلسطینیوں اور حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر