Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیویارک؛ اسرائیلی وزیر اعظم کے ہوٹل کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

Now Reading:

نیویارک؛ اسرائیلی وزیر اعظم کے ہوٹل کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
نیویارک؛ اسرائیلی وزیر اعظم کے ہوٹل کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

نیویارک؛ اسرائیلی وزیر اعظم کے ہوٹل کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

نیویارک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرین کی بڑی تعداد میں شرکت۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی حمایت میں ہزاروں مظاہرین نیویارک کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں موجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے مطاہرے رات گئے تک جاری رہے جس میں مظاہرین ان کے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Advertisement

گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہتے فلسطینی اسرائیل کی جارحیت کا شکار ہیں۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت پرعالمی عدالت انصاف نے تاریخی فیصلہ دیا، جنرل اسمبلی نے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جب کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،  فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محمود عباس نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج اسپتالوں کوبھی نشانہ بنارہی ہے، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹر علاقہ بھی لینے نہیں دیں گے، فلسطین ہمارا وطن ہے اور ہم اسے چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

فلسطینی صدر نے مزید کہا تھا کہ فلسطینی عوام غزہ سے نہیں نکلیں گے، یہ ہمارے باپ دادا کی زمین ہے، فلسطین ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا لیکن غاصب اسرائیل غزہ سے ایک دن ضرور نکلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر