
بھارت میں مسلمانوں کا اسلامو فوبیا کیخلاف احتجاج
بھارت میں مسلمان اسلامو فوبیا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان انتہا پسند ہندوؤں کے امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔
اسلامو فوبیا کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تحت ہزاروں مسلمان ممبئی کی جانب مارچ کررہے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے اور ہندو پیروکار رام گیری مہاراج کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر کارروائی کی جائے۔
گزشتہ ماہ بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے اور ہندو پیروکار رام گیری مہاراج نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تھیں جن میں مسلمانوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
نتیش رانے کے خلاف مہاراشٹر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی تقاریر پر متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وکیل وصی سید نے ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی ہے۔
مسلمان مظاہرین نے مذہبی شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News