Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو کیسے بچانا ہے یہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے، انتونیو گوتریس

Now Reading:

دنیا کو کیسے بچانا ہے یہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے، انتونیو گوتریس
دنیا کو کیسے بچانا ہے یہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے، انتونیو گوتریس

دنیا کو کیسے بچانا ہے یہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے، انتونیو گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کی آبادی کو تباہی کا سامنا ہے جب کہ دنیا کو کیسے بچانا ہے یہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورت حال کا سامنا ہے جب کہ ہمیں ایسے چیلنجز درپیش ہیں جس کا پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں عالمی اداروں کا اثر کم ہوتا جارہا ہے جب کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کی آبادی کو تباہی کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو متبادل توانائی منصوبوں کی جانب جانا ہوگا، دنیا کو کیسے بچانا ہے یہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ جی 20 ممالک کو کہا ہےکہ توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں، اے آئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے بھی دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے اثرات پر نظر رکھنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ  ڈائیلاگ کے لئےعالمی پلیٹ فارم ہے، اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہتری کے استعمال کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

انتونیو گوتریس مزید کہتے ہیں کہ ہمیں دنیا کے محفوظ مستقبل کے لئے اختلافات بھلا کراکٹھا ہونا ہوگا، آئیں ساتھ دیں تاکہ مل کر دنیا میں انصاف قائم کریں جب کہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے اور انصاف کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدراقوام متحدہ جنرل اسمبلی فیلیمون یانگ نے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین  کے حل کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، دنیا میں قیام امن کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے جب کہ سب کو مل کر لوگوں کی زندگیوں کوآسان بنانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر