Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی

Now Reading:

بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی
بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی

بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی

ڈھاکہ: روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے خارجی امور کے مشیر محمد توحید حسین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 ہزار سے زائد روہنگیا سرحد پار کرکے بنگلادیش میں داخل ہوئے ہیں۔

محمد توحید حسین کے مطابق ہم انہیں روکنے میں ناکام ہیں جب کہ ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، یہ لوگ میانمار میں مسلح تصادم سے بچ کر ہمارے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

بنگلادیش کے خارجی امور کے مشیر نے بتایا کہ ہم اس بارے میں اگلے 2 سے 3 روز میں بحث کرنے جارہے ہیں جب کہ ہم نے انہیں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس پر بات ہونا باقی ہے کہ انہیں کب تک رہنے دیا جائے گا یا پھر انہیں کس طرح نکالا جائے۔

Advertisement

محمد توحید حسین کہتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے لیکن ابھی ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ انہیں پناہ دے سکیں تاہم میانمار سے منسلک سرحد کو سیل کردیا گیا ہے لیکن سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ان لوگوں سے کیسا نمٹا جائے تاہم ہم انہیں روکنے کی مکمل کوشش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر