ایران میں تیل اور نیوکلیئر تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ترجمان اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں تیل اور نیوکلیئر تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے دوران دفاعی نظام کو مکمل متحرک کردیا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں طےشدہ اہداف کونشانہ بنایا۔ حملے کیلئے پوری اسرائیلی دفاعی صلاحیت کا استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کوآگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی دارالحکومت تہران ، شیراز اور کرج سمیت 7 مقامات پر فضائی حملہ کیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ساتھ ساتھ عراق اورشام پربھی حملہ کیا۔ ایران کے ایئرپورٹ کے قریب متعدد دھماکے سنے گئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
