امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی
امریکہ نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک گزشتہ ایک سال کے عرصے میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی ہے۔
براؤن یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں امریکہ نے اسرائیل کو ریکارڈ 17.9 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔
اسرائیل کے آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے 4 بلین ڈالر کے اخراجات کے ساتھ بندوقوں اور جیٹ ایندھن بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے 4.86 بلین ڈالر کی اضافی رقم فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
