Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل پر ایرانی حملہ اسٹیٹ کا اسٹیٹ پر حملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

Now Reading:

اسرائیل پر ایرانی حملہ اسٹیٹ کا اسٹیٹ پر حملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ

اسرائیل پر ایرانی حملہ اسٹیٹ کا اسٹیٹ پر حملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پربراہ راست حملہ اسٹیٹ کی طرف سے اسٹیٹ پر حملہ ہے اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر تقریبا 200 میزائل فائر کیے، ان حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملے سے پہلے امریکہ کو آگاہ نہیں کیا، حملوں کے دوران اور بعد میں امریکہ اسرائیل سے رابطے میں ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کے میزائل حملوں کو روکنے کیلئے امریکہ نے اسرائیل کی مدد کی، ایرانی حملے میں امریکی تنصیبات محفوظ ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایران سالوں سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے، حماس مذاکرات کی میز  پر نہیں آرہا تھا، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے کی وجہ سے سیز فائر نہیں ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر