Advertisement
Advertisement
Advertisement

حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Now Reading:

حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

حزب اللہ نے اسرائیل کے علاقے قیصریہ میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر حالیہ ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف کا کہنا ہے ’’سیزریا آپریشن اور نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا ’’اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رہنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے‘‘۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان کی جانب سے لانچ کیے گئے تین ڈرونز میں سے ایک نے قیصریہ میں وزیر اعظم کے گھر کو نشانہ بنایا تاہم وہ حملے میں محفوط رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ  لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر