Advertisement
Advertisement
Advertisement

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Now Reading:

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللہ نے مارون جنگل کے علاقے میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارون جنگل کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے ہمارے جنگجوؤں نے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اس حملے کے نتیجے میں کئی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے جب کہ حزب اللہ آج تک اسرائیلی افواج پر 7 حملے کرچکا ہے۔

علاوہ ازیں حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے 45 کلو میٹر قریب شمالی شہر حیفہ میں واقع رامات فوجی اڈے کو فادی 1 میزائل سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو یہ بھی بتایا کہ جنگجوؤں کی جانب سے سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو متعدد راکٹ فائر سے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب جنوبی لبنان میں صیہونی فوج نے ایک اسپتال سمیت مسجد کو نشانہ بنایا جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر بال بال بچ گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے عمارت کو خالی کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جب کہ اس حملے میں طبی اور نرسنگ عملے کے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جب مسجد کو نشانہ بنایا گیا تو اس وقت حزب اللہ کے جنگجو موجود تھے تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر