 
                                                      حملہ مکمل ہوگیا، جوابی کارروائی ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر)پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہا ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر ایران مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، ایرانی حملے میں غزہ اور لبنان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران کو ان حملوں کی قیمت چکانے کی دھمکی دے دی ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سیکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 