
امریکی انتخابات سےقبل لبنان میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے بات چیت شروع
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتخابات سے قبل لبنان میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت شروع ہوگئی ہے، جبکہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کے پہلے ہفتے کے اندر لبنان سے اپنی فوجیں نکال لےگا۔
لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے، مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین آج اسرائیل کا دورہ کرہے ہیں، جبکہ امریکی ایلچی نے رابطہ کرکےکہا ہےکہ 5 نومبر سے قبل جنگ بندی ہوسکتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کی تجاویز بائیڈن انتظامیہ نے تیار کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News