
لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن میں آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن کے دوران فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں آٹھ فوجی مارے گئے۔
اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجو بدھ کے روز لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ ہم نے سرحدی شہر مارون الراس کے قریب تین اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کر دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے تعزیتی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم ایک مشکل جنگ کے عروج پر ہیں جو ہمیں تباہ کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News