
امریکہ لبنان پر حملہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں سے آگاہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکہ لبنان پر حملہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں سےآگاہ ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کو متعدد کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیاہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا اسرائیل نے بتایا ہے کہ لبنان سرحد کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہاہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نےاسرائیل کی زمینی کارروائیوں کےبارےمیں بھی رپورٹس دیکھی ہیں۔اسرائیل نے بتایا ہے کہ محدود آپریشنز ہیں جو سرحد کے قریب کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان سرحد کے قریب حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔
ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ لبنان میں جنگ بندی کی حمایت کرتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News