
بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، میتھیوملر
واشنگٹن: ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کو ہٹانے میں امریکی کردار کے دعوے جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے فیصلے وہاں کے لوگ اپنے آئین کے مطابق کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ پر کینیڈین حکومت کے الزامات تشویشناک ہیں، ہم ان الزامات سے متعلق کینیڈین حکومت سے رابطےمیں رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News