میزائل حملے ایران کی صلاحیتوں کی صرف ایک جھلک تھی، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے منگل کی شب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابقہ ٹوئیٹر) پر ایک پیغام میں میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے لیے امن اور سلامتی کے مقصد کے ساتھ اور ایران کے جائز حقوق کی بنیاد پر، اسرائیل کو فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
اس پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے ڈٹا رہے گا۔
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ یہ حملہ ایران کی صلاحیتوں کی صرف ایک جھلک تھی اور وہ ایران کے ساتھ تصادم میں ملوث نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
