سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر نے بتایا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کروایا گیا
تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، انکو “ملائیشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ” کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کو دل کے مسائل بھی ہیں، آخری مرتبہ انہیں جولائی میں بھی اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک 22 سال تک وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
