غزہ میں جنگ بندی کا مشن؛ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ گئے
دوحہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کا مشن لے کر سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ کی جنگ میں ثالثی کرنے والے ملک کے رہنماؤں سے بات چیت کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج دوحہ میں مختلف قطری حکام سے ملاقات کریں گے جب کہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے دورے کررہے ہیں،
امریکی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد امریکہ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے جدوجہد اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول ابراہیم فخرو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جس دوران غزہ پٹی اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
