یحیٰ السنوار کی شہادت کے بعد امریکہ کی غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں تیز
یحیٰ السنوار کی شہادت کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے لئے سرگرم ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرقی وسطیٰ کے 11 ویں دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یحیٰ السنوار کی شہادت کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انتونی بلنکن اسرائیل سے اپنے دورہ کا آغاز کریں گے، جہاں وہ جنگ کے خاتمے کے لیے دیگر علاقائی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ فلسطینی کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ماضی کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی پر بات چیت جاری رکھیں گے اور آگے بڑھ کر ایک نیا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے بارے میں بھی بات کریں گے جب کہ اسرائیل کے علاوہ وہ کن مقامات کا دورہ کریں گے اس حوالے سے ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
