Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمی

Now Reading:

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمی
حزب اللہ

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمی

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ  کے ڈرون حملے میں  4 فوجی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادار ے کے مطابق  شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 60 سے زائد فوجی زخمی ہوگئے  جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامین کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد  کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی کھانے کے لیے میس میں جمع تھے جہاں  ڈرون آکر گرا۔

Advertisement

اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

 حزب اللہ  کی جانب سے اسرئیلی فوج پر حملے کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل فورس نے مختلف اہداف کی طرف درجنوں میزائل داغے۔میزائل داغنے کا مقصد اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو مصروف کرنا تھا۔

حزب اللہ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیکڑوں میزائلوں  سے اسرائیلی دفاعی نظام کو مصروف کرکے مختلف ڈرونز سے ایکڑ اور حیفہ  کے مختلف علاقوں کونشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی کے ذریعے ڈرونز اسرائیلی ریڈاروں کی نظرمیں آئےبغیربنیامین  میں اپنےہدف تک پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر