ایک طرف جنگ بندی کی باتیں، دوسری جانب دہشتگرد اسرائیل کے حملے جاری
ایک طرف جنگ بندی کی باتیں، دوسری جانب دہشتگرد اسرائیل کے حملے جاری، سفاک اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری سے 45 افراد شہید، درجنوں گھر ملیا میٹ ہوگئے۔
اسرائیل کی لبنان کےعلاقے بعلبک پربمباری سے 8 خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیل فضائیہ نے بعلبک کے 2 تاریخی قصبوں کو بمباری سے نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے سرافند اور حریت سیدہ میں بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ مشرقی وادی بیکا کے قصبے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 11 افراد شہید ، 15 زخمی اسرائیلی حملے کے بعد طائرکے قریبی گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
