حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی تردید کردی
بیروت: حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی تردید کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں۔
حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عفیف نے کہا کہ ابھی تک حزب اللہ کے مزاحمتی جنگجوؤں اور اسرائیل کی قابض فوج کے درمیان براہ راست زمینی جھڑپیں نہیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں نے اگر لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ہمارے جنگنجو ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے کے بعد سیکڑوں لبنانی شہید اور زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد بری فوج لبنان میں داخل ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی دھکمی دیتے ہوئے 25 گاؤں کے رہائشیوں کو فوری گھر خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
اسرائیلی دفاعی فورسز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ہم آپ کو نقصان پہچانا نہیں چاہتے لہذا اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر گھر خالی کردیں‘‘۔
اسرائیلی دفاعی فورسز نے کہا ’’جو گھر بھی حزب اللہ کی ملٹری ضروریات کو پوری کرنے کے لیے استعمال ہوگا، اس کو نشانہ بنایا جائے گا‘‘۔
اسرائیلی فورسز نے دھکمی دیتے ہوئے یہ بھی کہا ’’فوری طور پر اوالی دریا کے شمال کی طرف چلے جائیں، محتاط رہیں آپ کو جنوب کی طرف جانے کی اجازت نہیں‘‘۔
اسرائیلی فورسز کا مزید کہنا تھا ’’جنوب کی طرف جانے سے آپ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جب آپ کے لیے گھر واپس آنا محفوظ ہوگا تو ہم آپ کو اطلاع کردیں گے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
