
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں نقصان کی مالیت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، صدر ورلڈ بینک
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں نقصان کی مالیت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اجے بنگا کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کی بمباری سے ہونے والی تباہی سے لاگت مزید بڑھے گی۔
صدر عالمی بینک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے لئے قرضوں میں اضافہ کریں گے۔ عالمی بینک اگلے 10 سال میں قرضہ دینے کی صلاحیت میں 30 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا۔
اجے بنگا نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی قدر کو سمجھتے ہیں۔ ان کے قرضے بیرون ملک امریکی کمپنیوں کے لئے وسیع مارکیٹوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News