
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں مودی کو عبرتناک شکست
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے جبری الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود مودی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی بعد جبری انتخابات منعقد ہوئے جس کے ابتدائی نتائج کے مطابق مودی کو ہر قسم کی سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل 90 سیٹوں پر مقابلہ تھا جس میں اب تک کے نتائج کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو 52 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار ہر قسم کے ہتھکنڈوں کے باوجود صرف 27 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت صرف 2 نشستیں ہی حاصل کرسکی ہے جب کہ آزاد امیدواروں 9 نشستوں پر آگے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل نشستوں کی تعداد 90 ہے اور کسی بھی جماعت کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کم از کم 46 نشستیں درکار ہوں گی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران 3 مراحلے میں انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے نتائج کا اعلان آج کردیا گیا جب کہ اس موقع پر ووٹرز کی اکثریت نے الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News