Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں مسجد پر حملہ

Now Reading:

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں مسجد پر حملہ
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں مسجد پر حملہ

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں مسجد پر حملہ

بیروت: صیہونی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک اسپتال اور مسجد پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں انفراسٹرکچر کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک اسپتال اور مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے عمارت کو خالی کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جب کہ اس حملے میں طبی اور نرسنگ عملے کے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جب مسجد کو نشانہ بنایا گیا تو اس وقت حزب اللہ کے جنگجو موجود تھے تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ حملے میں اسرائیلی فوج کا نشانہ جنوبی قصبے بنت جبیل میں واقع اسپتال تھا۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ حملے میں اسپتال کے ڈائریکٹر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہیں نکال لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر