اسرائیلی فوج کا غزہ میں پناہ گزین اسکول پر حملہ؛ بچوں اور خواتین سمیت 22 فسلطینی شہید
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزین اسکول پر حملے میں بچوں اور خواتین سمیت شہید فسلطینیوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں پناہ گزین اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ زخیوں کو الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب الاقصیٰ اسپتال میں زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث بستروں کی تعداد کم پڑگئی ہے اور طبی عملہ زخمیوں کو فرش پر ہی بٹھانے پر مجبور ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ ضروری طبی سامان کی طویل قلت کی وجہ سے انہیں صورتحال سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ دیر البلاح کے مغربی حصے میں غزہ کی پٹی سے بے دخل ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہمیں حالات کا بخوبی علم ہے تاہم حماس کے جنگجو شہری پناہ گاہوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں غزہ کا بڑا علاقہ تباہ ہوگیا ہے جب کہ غزہ کی 2.3 ملین آبادی کے 90 فیصد لوگ اس وقت بے گھر ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال سے جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 65 فلسطینی شہید اور 97 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 55 فلسطینی شہید اور 166 زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
