Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں فضائی آپریشن بحال

Now Reading:

اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں فضائی آپریشن بحال
اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں فضائی آپریشن بحال

اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں فضائی آپریشن بحال

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد معطل ہونے والے فضائی آپریشن کو بحال کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جمعرات کی صبح تک تمام اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں معطل تھیں جن کو اب بحال کردیا گیا ہے۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزرلو نے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اب تمام ایئرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپی ایئرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ ابھی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم 31 اکتوبر تک ایرانی فضائی حدود سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ منگل کی شب ایران نے اسرائیل پر براہ راست 200 کے قریب میزائل داغے تھے جن میں بیلسٹک میزائل سمیت ہائپر سونگ میزائل شامل تھے۔

Advertisement

ایران نے 90 فیصد میزائل کے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر