اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کے کزن اور حزب اللہ کے ممکنہ نئے سربراہ ہیں۔
اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل شہید حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کو اسرائیل کی جانب سے بنکر بسٹر بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
حزب اللہ کی جانب سے 28 ستمبر کو حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
