Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید، 130 زخمی

Now Reading:

غزہ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید، 130 زخمی
غزہ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید، 130 زخمی

غزہ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید، 130 زخمی

اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کا 18ویں روز بھی محاصرہ جاری رہا۔

جنوبی غزہ میں صہیونی فورسز کے حملوں سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی غزہ کے بیت احیہ پر بمباری سے 7 افراد لقمہ اجل بنے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک 11 سالہ بچہ شہید ہوگیا، وسطی غزہ کے دیر البلاح میں ایک شہری گاڑی پر دھماکے سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی وزرات صحت کے مطابق غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید جب کہ 130 زخمی ہوئے ہیں جب کہ وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کا ایک اور اہلکار مارا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ میں جاری مظالم کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 42 ہزار 792 ہوگئی جب کہ ایک لاکھ 412 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر