
حزب اللہ سے جنگ بندی کی ایک وجہ ہتھیاروں کا انتظار بھی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حزب اللہ سے جنگ بندی کی ایک وجہ ہتھیاروں کا انتظار کرنا بھی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسرائیل مزید ہتھیاروں کی سپلائی کا انتظار کر رہا ہے۔ہتھیاروں کی فراہمی میں پہلےہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، اب جلد جدید ہتھیار مل جائیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ یہ عارضی وقفہ اس بات کا موقع ہے کہ جدید اسلحہ حاصل کیا جا سکے تاکہ فوجی کارروائیاں مؤثر طریقے سے جاری رکھی جا سکیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اس تاخیر کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور اسے اسرائیل کی دفاعی ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 68 کروڑ ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News